بلوچستان: کوئٹہ میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
👁️ 203 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ریلوے لائن کو نقصان پہنچا، جس کے پیشِ نظر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
اس واقعے سے قبل کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے، جن میں پولیس چوکی اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔
کچھ دیر بعد دوسرا دھماکہ ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے اس وقت کیا گیا جب شرپسندوں نے اسی مقام کی طرف جانے والی سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4530 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C