بلوچستان: کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8 مبینہ منشیات فروش ہلاک
👁️ 121 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8 مبینہ منشیات فروش ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 8 مبینہ منشیات فروش ہلاک کر دیئے۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا اور دہشت گردی میں بھی ملوث رہے تھے۔
کوئٹہ شہر کے وسط میں واقعہ سٹی نالہ جو گزشتہ کئی دہائیوں سے منشیات کے عادی افراد کا ہی نہیں بلکہ منشیات فروشوں کا بھی گڑھ مانا جاتا ہے۔
بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں منشیات فروشوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 مبینہ منشیات فروش مارے گئے جبکہ دو زخمی بھی ہوئے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ہلاک افراد مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا کہ یہ کس کالعدم تنظیم کے لیے کام کر رہے تھے۔
منشیات فروشوں کے اڈوں سے تلاشی کے دوران جدید اسلحہ اور مختلف اقسام کے نشہ آور اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں جو یہ ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کر رہے تھے۔
پولیس حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ منشیات فروشوں کے اڈوں کا خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا مستقبل میں نالے کے اطراف اور اندر پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ تاکہ منشیات فروش دوبارہ اپنے اڈے نہ بنا سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C