بلوچستان: کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 18 شدت پسند ہلاک
👁️ 296 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 18 شدت پسند ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو ) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 28 اور 29 اکتوبر کو صوبہ بلوچستان میں آپریشن کے دوران 18 شدت پسند مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن کے علاقے چلتن پہاڑیوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 شدت پسند مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ضلع کیچ کے علاقے بلیدا میں بھی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔
بیان کے مطابق، اس آپریشن کے دوران شدت پسندوں کا ایک ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا جبکہ کارروائی میں چار شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔
اس سے قبل ایک اور بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں شدت پسندوں کے خلاف کیے گئے سکیورٹی آپریشن کے دوران ایک کیپٹن سمیت چھ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ،آئی ایس پی آر‘ کے مطابق بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں انٹیلیجنس کی بنیاد پرسکیورٹی آپریشن کیا جس میں سات شدت پسند بھی مارے گئے جبکہ چھ سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C