بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 578 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دھڑے سے منسلک مبینہ مسلح افراد اور مقامی اوڑک قبائل کے درمیان جھڑپ میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اتوار کے روز ہنہ اوڑک میں ایک مرتبہ پھر مسلح افراد اور مقامی رہائشیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار مقامی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جس پر فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور انسدادِ دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں کارروائی شروع کر دی۔
مقامی اور سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مقامی اور سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ بلوچستان میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران 11 افراد کو اغوا کیا گیا، جن میں سے چار افراد بعد ازاں ہلاک کر دیے گئے۔ تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دعویٰ ہے کہ باقی افراد اب بھی اس کی تحویل میں ہیں۔
واقعے کے خلاف اوڑک قبائل کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ہنہ اوڑک میں ٹائر نذرِ آتش کر کے سڑک ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی۔ بعد ازاں مظاہرین نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں احتجاجاً کوئٹہ ایئرپورٹ جانے والی مرکزی شاہراہ پر رکھ دیں، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے میں ملوث مسلح دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور علاقے کے مکینوں کو مؤثر تحفظ فراہم کریں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C