بلوچستان: کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 9 افراد زخمی
👁️ 239 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 9 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او اور 2 بچیوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سوموار کے روز کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس بکرا منڈی کے قریب اس وقت پیش آیا جب تھانہ منظور شہید کے ایس ایچ او نور اللہ اور دیگر عملہ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پولیس وین پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او نور اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او کامران اور 2 بچیوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں بم دھماکے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ مجموعی طور پر 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2609 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 2430 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C