بلوچستان: کوئٹہ پولیس نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پلان جاری کردیا
👁️ 35 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ پولیس نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پلان جاری کردیا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پولیس نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بلوچستان شعیہ کانفرنس کے صدر داود آغا اور دیگر سیکیورٹی حکام کے ہمراہ محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 56 امام بارگاہوں اور 16 تکیہ خانوں کی حفاظت کیلئے 2300 سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ حساس امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 7 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ محرم الحرام کے دوران پاک فوج کی تین بٹالین اسٹینڈ بائی رہیں گی۔
ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ عاشورہ کے روز جلوس کے راستوں پر 5200 پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے 2 ہزار رضا کار بھی سیکیورٹی میں معاونت کریں گے۔
گزشتہ روز محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے یکم تا 10 محرم الحرام صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے جس پر کل سے ہی مکمل عمل درآمد شروع ہو گیا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔
محمکہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفیکشن کے مطابق یکم سے دس محرم الحرام تک ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ و ماتمی جلوسوں کی روٹ اور امام بارگاہوں کے قریب کی دکانوں کے علاوہ مکانات کی انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر کرایہ داری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر ميں امن وامان کےلئے مذکورہ بالا اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4613 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C