05/April/2023

بلوچستان: کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار ہلاک

بلوچستان: کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے کچلاک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کچلاک کے مغربی بائی پاس پر واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے اہلکاروں کے جسد خاکی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو بہترین علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پولیس کے مطابق واقعہ نیو کچلاک تھانے کی حدود میں رات 10 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی زخمی ہوا تاہم حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ حملے کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C