بلوچستان: کچھی میں دو تھانوں اور بینک پر حملہ، ایس ایچ او ہلاک، 2 حملہ آور مارے گئے
👁️ 474 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کچھی میں دو تھانوں اور بینک پر حملہ، ایس ایچ او ہلاک، 2 حملہ آور مارے گئے
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے مسلح دہشت گردوں نے پولیس کے دو تھانوں اور ایک بینک پر بیک وقت حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس کے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق بلوچ حملہ آور سہہ پہر کے وقت بھاگ شہر میں داخل ہوئے جو ایک گاڑی اور متعدد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ حملہ آوروں نے پہلے ایک تھانے کو نشانہ بنایا جو حال ہی میں لیویز فورس سے پولیس کے انتظام میں منتقل ہوا تھا، جبکہ دوسرا حملہ اس تھانے پر کیا گیا جو پہلے سے پولیس کے زیرانتظام تھا۔
بھاگ پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آوروں نے نیشنل بینک پر بھی حملہ کیا۔ بینک پر تعینات اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور عمارت میں داخل نہ ہو سکے، تاہم بینک کا دروازہ ٹوٹ گیا اور شیشہ بکھر گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس تھانے سے اسلحہ لوٹنے کے ساتھ ساتھ چار سے پانچ انڈر ٹرائل قیدیوں کو بھی فرار کروا دیا۔
اس تھانے میں واقع جوڈیشل لاک اپ سے قیدیوں کو نکالنے کے بعد حملہ آور اپنے ایک مارے گئے ساتھی کی لاش بھی ساتھ لے گئے۔
کچھی پولیس کے ایس ایس پی معاذالرحمان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 40 سے 50 کے درمیان تھی، جو دو گروپوں میں تقسیم ہو کر بیک وقت دونوں تھانوں پر حملہ آور ہوئے۔
ان کے بقول، حملہ آوروں نے اسلحہ لوٹنے کے علاوہ تھانے اور قریبی پٹوار خانے کے ریکارڈ کو نذرِ آتش کر دیا۔
ایس ایس پی معاذالرحمان نے بتایا کہ پولیس نے دونوں مقامات پر مقابلہ کیا اور بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو حملہ آور مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔ تاہم حملہ آور اپنے زخمی ساتھیوں اور ایک لاش کو ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں ایس ایچ او لطف علی کھوسہ موقع پر ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ضلع اسپتال بھاگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔
پولیس اور لیویز ذرائع کے مطابق یہ ضلع کچھی میں چند دنوں کے دوران دوسرا بڑا حملہ ہے۔
چند روز قبل حاجی شہر میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کے ایک تھانے پر حملہ کیا تھا، جس میں حملہ آوروں نے تھانے کو نذر آتش کرنے کے ساتھ وہاں سے اسلحہ بھی لوٹ لیا تھا۔
خیال رہے کہ تاریخی درہ بولان بھی ضلع کچھی کا حصہ ہے۔ ماضی میں اسی علاقے میں ٹرینوں، سیکیورٹی فورسز اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ تاہم بھاگ اور حاجی شہر کے علاقوں میں اس نوعیت کے منظم اور مربوط حملے پہلی بار دیکھنے میں آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C