بلوچستان: کیچ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں کی شناخت شعیب اور یحییٰ کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
ایک اور واقعے میں ضلع کیچ کے ہی علاقے بل نگور میں نامعلوم حملہ آوروں نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان دفتر کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر اندر داخل ہوئے اور ریکارڈ نذرِ آتش کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشید دشتی نے نادرا آفس پر حملے کی شدید مذمت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C