بلوچستان: کیچ میں مسلح افراد کا حملہ، دو پاکستانی فوجی ہلاک
👁️ 64 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں مسلح افراد کا حملہ، دو پاکستانی فوجی ہلاک
راولپنڈی + اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں مسلح حملہ آوروں کے ساتھ ایک جھڑپ میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بولا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار لائس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائس نائیک منظر عباس کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب جبکہ سپاہی عبدالفتح کا تعلق بلوچستان کے شہر خضدار سے تھا۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب سکیورٹی فورسز پر پاکستانی طالبان کے حملوں میں اضافے کی ایک لہر دیکھی جا رہی ہے۔ پاکستانی حکومت الزام عائد کرتی ہے کہ ان شدت پسندوں کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان اپنے ایک حالیہ بیان میں عندیہ دے چکے ہیں کہ حکام پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستانی طالبان کے حوصلے بھی بڑھے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستانی فوج افغانستان سے ملحق کئی اضلاع میں طویل فوجی آپریشن کر چکی ہے اور فوجی دعویٰ ہے کہ ملک سے پاکستانی طالبان کے ڈھانچے کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں ماضی کے مقابلے میں طالبان کے حملوں میں خاصی کمی تو دیکھی گئی ہے تاہم وقتاﹰ فوقتاﹰ عسکریت پسندوں کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں دیکھنے میں بھی آتی رہتی ہیں۔
بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا اور پسماندہ صوبہ ہے، جہاں مذہبی شدت پسندوں کے علاوہ فرقہ وارنہ بنیادوں پر متحرک عسکریت پسند اور قوم پرست باغی سرگرم ہیں۔
خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق بلوچستان میں تشدد کے زیادہ تر واقعات میں قوم پرست باغی ملوث ہوتے ہیں، جو پاک چین اقتصادی راہ داری کے منصوبے سے خائف ہیں اور بلوچستان میں چینی سرمایہ کاری کو رد کرتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت بلوچستان میں سڑکوں اور دیگر انفراسٹکچر پر کام ہو رہا ہے۔ اسی صوبے میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر شیعہ ہزارہ برداری پر حملوں کے واقعات بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4679 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C