بلوچستان کے حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سخت موقف
👁️ 260 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سخت موقف
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جن میں عام شہریوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ علاقے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں درجنوں عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ خیال رہے عسکریت پسندوں نے ہفتہ 31 جنوری کو تقریباً ایک درجن مربوط حملوں میں شہریوں اور پولیس و سکیورٹی اہلکاروں کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
رات گئے جاری بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر جیمز کاریوکی نے کہا کہ کونسل کے ارکان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ’’مکروہ اور بزدلانہ دہشت گرد حملوں‘‘ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی اور متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت اور پاکستان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی اور صوبائی حکام نے بتایا کہ شدت پسندوں کے حملوں میں کم از کم 36 شہری اور سکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز اب تک کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 197 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر چکی ہیں، جس نے حالیہ خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
بلوچستان طویل عرصے سے نسلی بلوچ گروہوں کی علیحدگی پسند شورش کا شکار ہے جو پاکستان کی مرکزی حکومت سے زیادہ خودمختاری یا آزادی چاہتے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے شورش پر قابو پا لیا ہے، تاہم تشدد کے واقعات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C