بلوچستان: گوادر میں مزدوروں کے ہلاکت میں ملوث کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں مزدوروں کے ہلاکت میں ملوث کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 2 دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مزدوروں کے ہلاکت میں ملوث کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوئٹہ میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا کا کہنا تھا کہ گرفتار دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے اور مزدوروں کے ہلاکت میں ملوث دونوں دہشت گرد گوادر سے گرفتار ہوئے۔
ضیا لانگو کا کہنا تھاکہ معصوم شہری دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں جانوں کا نقصان ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کامقصد ملک میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے، ہم اپنے لوگوں کو مزید قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے، دہشت گردوں کو ہمارے حقوق سے کوئی سروکار نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جو بلوچستان کےحقوق کی بات کرے گا ہم ان کیلئے دو قدم آگے جائیں گے۔
ضیاء لانگو نے کہا کہ ایرانی سرحد پر پیش آئے واقعے کو وفاقی حکومت دیکھ رہی ہے، ایسے واقعات پر وفاقی حکومت ہی ایرانی حکومت سے رابطہ کرے گی، ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر وزرات خارجہ بات کر رہی ہے، یہ معاملہ وفاقی حکومت کا ہے وہی بہتر مؤقف دے سکتی ہے، ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق بی ایل سے ہے اور دونوں کو گوادر سے گرفتار کیا گیا، ایک لڑکا اسی علاقے سُربندر کا ہی رہنے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوشکی حملے کے حوالے سے ہم وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ کے ساتھ تین اجلاس کر چکے ہیں اور اس حملے میں ملوث گروپ کی شناخت ہو چکی ہے، حملے میں ملوث افراد، اس کے سہولت کاروں، نوشکی کے رہنے والوں سمیت تمام تفصیلات معلوم ہو چکی ہیں اور جلد اس بارے میں بھی پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کئے گئے تھے جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا تھا۔
حجام کی دکام پر کام کرنے والے ہلاک اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26326 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15575 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11861 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9178 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7460 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5261 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C