بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 578 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
واشنگٹن ڈی سی (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ایک کیمپ پر بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں حکام کے مطابق کم از کم پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ جمعے کی شام جیوانی کے علاقے پانوان میں اس وقت کیا گیا جب ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور کیمپ کے متعدد حصوں کو نقصان پہنچا۔
گوادر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق متعدد زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
دریں اثنا، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی ایل اے کے ترجمان نے ڈیلی اردو کو ای میل کے ذریعے بھیجے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملے میں 30 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق حملہ بی ایل اے کی مجید بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ بلوچ عرف اجمل نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا۔
تاہم، سرکاری ذرائع اس سے کم جانی نقصان کی اطلاعات دے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2976 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C