بلوچستان: ہوشاپ لیویز تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہوشاپ لیویز تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے مکران ڈویژن کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لیویز تھانہ ہوشاپ پر مسلح افراد کے حملے تحقیقات کا آغاز ہوگیا، جس میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت دس لیویز اہلکار کو برطرف کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ اس حوالے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
حکام کے مطابق جمعہ کو ہوشاب کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے لیویز تھانے میں گھس کر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اندھیرے میں فرار ہونے سے پہلے لیویز اہلکاروں سے تمام ہتھیار، موبائل فون، نقدی جمع کی، اہلکاروں نے مزید کہا کہ انہوں نے لیویز اہلکاروں کی موٹر سائیکلیں بھی چھین لیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے تھانے میں موجود تمام لیویز اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری زاہد سلیم کو لکھے گئے خط میں وزیر داخلہ نے کہا کہ تربت کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے اور انکوائری کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9180 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5263 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C