بنوں: 3 دہشت گردانہ واقعات، پولیس اہلکار ہلاک، 14 زخمی، 4 شدت پسند مارے گئے
👁️ 339 بار دیکھا گیا
بنوں: 3 دہشت گردانہ واقعات، پولیس اہلکار ہلاک، 14 زخمی، 4 شدت پسند مارے گئے
بنوں (ڈیلی اردو رہورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جمعرات کو تین دہشت گردانہ واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد شہری و اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں چار شدت پسند ہلاک ہوئے۔
پہلا واقعہ: ممند خیل آپریشن
بنوں کے علاقے تھانہ کینٹ کی حدود ممند خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار عابد خان ہلاک جبکہ 10 پولیس اہلکار اور 4 عام شہری زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں ڈی ایس پی ملک احسان اللہ خان اور دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران چار شدت پسند ہلاک ہوئے، تاہم ان کے ساتھی زخمی اور ہلاک شدہ دہشتگردوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ دہشتگردوں نے ایک ایمبولینس اور ایک شہری کو یرغمال بھی بنا لیا، جن کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہلاک ہونے والے اہلکار عابد خان کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا: ’’ہلاک ہونے والا پولیس اہلکار ہمارا بھائی ہے، ہم اپنے بھائی کا بدلہ ہر حال میں لیں گے۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔‘‘
دوسرا واقعہ: بکاخیل دھماکہ
بنوں کے علاقے بکاخیل میں بارودی مواد سے ایک تعلیمی ادارے بی ایچ یو کو نشانہ بنایا گیا۔ زور دار دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
تیسرا واقعہ: اغوا شدہ نوجوان کی لاش
تھانہ کینٹ کی حدود پیپل داودشاہ سے نوجوان کی گولیاں لگنے سے ہلاک شدہ لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق نوجوان احمد نزیر ولد نورگل کو دو روز قبل نامعلوم دہشتگردوں نے اغوا کیا تھا۔ کل رات اس کی لاش پیپل بازار میں پھینکی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C