بنوں: اغوا ہونے والے واپڈا پیسکو کے 5 ملازمین دو ماہ بعد بازیاب
👁️ 174 بار دیکھا گیا
بنوں: اغوا ہونے والے واپڈا پیسکو کے 5 ملازمین دو ماہ بعد بازیاب
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود سے دو ماہ قبل دورانِ ڈیوٹی اغوا کیے گئے واپڈا پیسکو کے پانچ ملازمین بالآخر بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ آئے۔
رہائی کے بعد مغوی ملازمین کو واپڈا کالونی پہنچایا گیا، جہاں ساتھی اہلکاروں اور یونین کے عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بعض ملازمین نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔
واضح رہے کہ نامعلوم اغوا کاروں نے پانچوں ملازمین کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، جس کے باعث پیسکو ملازمین کی جانب سے چندہ مہم بھی چلائی گئی۔ تاہم رہائی کے بعد واپس آنے والے ملازمین نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔
واپڈا ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین پیر اشفاق خان نے کہا کہ یونین نے ہر فورم پر اپنے ساتھیوں کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائی۔ ان کے مطابق تاوان کے مطالبے کے بعد ملازمین نے چندہ مہم کے ذریعے رقم جمع کی تھی، تاہم یہ رقم کسی کے حوالے نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مغویوں کی بحفاظت واپسی باعثِ اطمینان ہے اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ ادارے مؤثر اقدامات کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C