15/January/2026

بنوں اور کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 عسکریت پسند ہلاک

👁️ 149 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں اور کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 عسکریت پسند ہلاک

بنوں اور کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 عسکریت پسند ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 13 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

 

مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں اور کرم کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں کی گئی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا، جبکہ کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرم میں دوسری کارروائی کے دوران 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

 

ڈیلی اردو کو سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے تمام عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

 

پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے فوج اور سیکیورٹی فورسز اکثر اصطلاح "خوارج" استعمال کرتی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C