بنوں خودکش حملہ: 15 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
👁️ 229 بار دیکھا گیا
بنوں خودکش حملہ: 15 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
پشاور (ڈیلی اردو/روئٹرز/بی بی سی) پاکستان کی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
ریجنل پولیس آفس بنوں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی، ڈی پی او لکی مروت نذیر خان، ایس پی سی ٹی ڈی فضل الواحد، ایس پی ہیڈکوارٹر محمود نواز، ایس پی سٹی توحید خان اور ایس پی رورل حیدر خان سمیت اعلیٰ پولیس افسران، اہلکاروں اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس ایک بہادر فورس ہے جس نے ہر مشکل اور کٹھن حالات میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی ناقابلِ برداشت ہے اور ہلاک ہونے والوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، جبکہ دہشت گردوں کو چن چن کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جو حملے کے وقت ڈیوٹی پر موجود تھے۔
اس سے قبل عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد سے لیس گاڑی چوکی سے ٹکرائی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4829 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C