بنوں: دہشتگردوں کا حملہ ناکام، ممند خیل میں 5 ہلاک، پولیس کیلئے کام کرنے والا شہری اغوا کے بعد ہلاک
👁️ 308 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشتگردوں کا حملہ ناکام، ممند خیل میں 5 ہلاک، پولیس کیلئے کام کرنے والا شہری اغوا کے بعد ہلاک
بنوں (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس اور عوام نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں واقع شیخ لنڈک پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جبکہ مقامی لوگ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے، جس کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
اس دوران ممند خیل کے علاقے میں گزشتہ روز پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے 5 دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں ایک کی شناخت عابد عرف فتح کے نام سے ہوئی ہے جو افغانستان کا شہری تھا، جبکہ دوسرا عظمت اللہ عرف طوفان تھا جو گربز گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔ باقی تین ہلاک دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔
ادھر بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود سے ایک مغوی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول محب اللہ سکنہ عنایت میتا خیل منڈان کو گزشتہ روز ممند خیل میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔
مقتول پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں کے لیے بطور "سورس" کام کرتا تھا، اسی وجہ سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں نے اسے قتل کرنے سے قبل سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔
لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ اور سٹرائیک آپریشنز بدستور جاری ہیں اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C