بنوں میں جھڑپ، پاکستانی میجر سمیت 3 اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور مارے گئے
👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں جھڑپ، پاکستانی میجر سمیت 3 اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور مارے گئے
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستانی سیکورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا، جبکہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی آپریشن کے دوران ایک خارجی ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔
بیان کے مطابق میجر عاطف خلیل شہید کی عمر 31 سال تھی، انہوں نے 8 سال سے زائد عرصے تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا، میجر عاطف خلیل کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن میں 2 جوانوں ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے نائیک آزاد اللہ اور ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک غضنفر عباس نے بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شہدا کی قربانیاں ہمارے حوصلے بلند کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب ژوب کے جنرل ایریا سمبازا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ علاقے کو خوارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26335 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15580 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11868 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9190 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7470 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5285 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C