بنوں میں سیکورٹی سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 383 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک، درجنوں زخمی
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشنز کے دوران فتنۃ الخوارج کے 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔ کارروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے بھرپور آپریشن کیا، جس میں لکی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک، 5 زخمی اور ایک سہولت کار گرفتار کیا گیا۔
آئی جی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں فتنۃ الخوارج کے 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ سات دہشتگردوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ تین لاشوں تک دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باعث رسائی نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب ایک اور 8 گھنٹے طویل کارروائی میں بنوں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز نے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس اور فورسز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مٹی کو ہر فتنے سے پاک کیا جائے گا۔ ’’دہشتگردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کریں گے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔‘‘
پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے ’خوارج‘ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
ادھر بنوں پولیس نے بتایا کہ آبشار چوک میں گھی کے ڈبے میں نصب 10 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، جس سے شہر ایک بڑے سانحے سے بچ گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسی پل پر آئی ای ڈی نصب کرتے وقت ہونے والے ایک دھماکے میں ایک شرپسند موقع پر ہلاک ہو گیا تھا۔
ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد ناکارہ بنایا، ورنہ علاقے میں سنگین تباہی پھیل سکتی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C