31/May/2024

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل سرہ بنگلہ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی (دیسی ساختہ بم) دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 اہلکار جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

https://x.com/cozyduke_apt29/status/1796484956409184310?t=6E-N-dP8MQM9qjWWtbaPDw&s=19

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت آصف بلوچ، فیصل، اعجاز گل اور زبیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C