بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
👁️ 202 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب ڈومیل کے علاقے میں مسافر گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے وقفے وقفے سے دو دھماکے کیے گئے، جن کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) یاسر آفریدی نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ تھانہ احمد زئی کی حدود میں پیش آیا، جہاں دھماکوں کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
مقامی امن کمیٹی کے رہنما نور دراز کے مطابق مقامی ڈرائیور اللہ نور اپنی گاڑی میں مسافروں کو لے کر جا رہا تھا۔ جب گاڑی مرکہ بیرہ کے مقام پر پہنچی تو اسے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں ڈرائیور کے اہل خانہ کے علاوہ دیگر مسافر بھی سوار تھے، جو دھماکے کی زد میں آ گئے۔
پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے آنے والی دوسری گاڑی کو بھی کچھ فاصلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید جانی نقصان ہوا۔
مقامی ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ علاقہ کچے اور پہاڑی راستوں پر مشتمل ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی میں مشکلات پیش آئیں۔ بعد ازاں جاں بحق افراد کی لاشوں کو آر ایچ سی جبکہ زخمیوں کو کے جی این اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3157 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C