بنوں میں واپڈا ملازمین پر فائرنگ، دو زخمی، اغوا کی کوشش ناکام
👁️ 271 بار دیکھا گیا
بنوں میں واپڈا ملازمین پر فائرنگ، دو زخمی، اغوا کی کوشش ناکام
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل ادھمی پل کے قریب عسکریت پسندوں نے واپڈا کے عملے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو ملازمین زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب واپڈا اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے۔
زخمی ہونے والوں میں عبد اللہ خان (ڈرائیور) اور نور محمد (لائن مین) شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے موقع پر موجود واپڈا سپرنٹنڈنٹ مراد علی خان کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم ان کی مزاحمت کے باعث یہ کوشش ناکام رہی، جس کے بعد عسکریت پسند فرار ہو گئے۔
ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے مطابق پولیس پارٹی کے موقع پر پہنچنے پر دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C