بنوں: نجی بینک کی کیش وین پر پاکستانی طالبان کا حملہ، 8 کروڑ روپے سے زائد لوٹ لیے گئے
👁️ 390 بار دیکھا گیا
بنوں: نجی بینک کی کیش وین پر پاکستانی طالبان کا حملہ، 8 کروڑ روپے سے زائد لوٹ لیے گئے
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پاکستانی طالبان کے مبینہ حملہ آوروں نے حبیب بینک کی کیش وین کو نشانہ بنا کر 8 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کیش وین کو روک کر سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنایا اور ان سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ چھینے گئے اسلحے میں 4 بندوقیں، 2 پستول اور گولیاں شامل ہیں۔
بعد ازاں حملہ آوروں نے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈز کو چھوڑ دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نجی بینک کی کیش وین کو تھانہ ڈومیل کی حدود میں نشانہ بنایا گیا، جہاں مسلح افراد نے وین کو روک کر نقدی اور اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔
واقعے کے بعد ملزمان نے کیش وین اور لوٹی گئی رقم کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کیں۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C