بنوں: پولیس اہلکار اغوا، امن کمیٹی کا بدلہ، ٹی ٹی پی کمانڈر کے والد و بھتیجے یرغمال
👁️ 397 بار دیکھا گیا
بنوں: پولیس اہلکار اغوا، امن کمیٹی کا بدلہ، ٹی ٹی پی کمانڈر کے والد و بھتیجے یرغمال
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک پولیس اہلکار کے اغوا کے واقعے کے بعد مقامی امن کمیٹی طالبان کے ایک کمانڈر کے والد اور بھتیجے کو اغوا کر کے ساتھ لے آئے ہیں۔
اور اب مقامی عمائدین عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ پولیس اہلکار کو بازیاب کرایا جا سکے۔
یہ واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا ہے۔
بنوں کے ضلعی پولیس افسر سلیم عباس کلاچی نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی سطح پر عمائدین اور امن پسند لوگوں نے امن کمیٹیاں قائم کی ہیں تاکہ اپنے علاقے اور لوگوں کی حفاظت کر سکیں۔
انھوں نے بتایا کہ تھانہ ہوید کے حدود میں قائم کمیٹی نے ایک پولیس اہلکار کے اغوا کے واقعے کے بعد ایک عسکریت پسند طالبان کمانڈر کے والد اور بھتیجے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی قبائلی روایات کے مطابق کی گئی ہے تاکہ علاقے میں پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکا جا سکے۔
اس علاقے میں قائم امن کمیٹی کے سربراہ ملک خوب نواز ہیں۔ جب ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کے مطابق یہ واقعہ کچھ یوں پیش آیا تھا کہ دو روز پہلے ہوید بازار میں معمول کی زندگی رواں دواں تھی، لوگ خرید و فروخت کے لیے بازار آئے تھے۔
اس بازار میں قریبی دیہاتوں سے بھی لوگ آتے ہیں۔ پولیس کانسٹیبل شفیع اللہ بھی بازار میں موجود تھے کہ اتنے میں بڑی تعداد میں مسلح عسکریت پسند بازار میں آئے اور کانسٹیبل کو اسلحے کی نوک کر اغوا کرنا چاہا۔
اس موقع پر مسلح افراد نے بازار میں موجود لوگوں کو دھمکیاں دیں اور ڈرایا کہ کوئی قریب آیا تو اس کی خیر نہیں ہو گی۔
انھوں نے بتایا کہ مسلح افراد کانسٹیبل شفیع اللہ کو اغوا کر کے نا معلوم مقام کی جانب لے گئے۔
امن کمیٹی کے لوگوں کو جب اس کا علم ہوا تو مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی کے حکام کو آگاہ کیا اوران کا عملہ بھی ساتھ ہو گیا ۔ انھوں نے بتایا کہ امن کمیٹی کے اس وقت 20 افراد مسلح ہو کر اغوا کاروں کے تعاقب میں گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔
پولیس اہلکار اس علاقے میں تختی خیل کی طرف اور امن کمیٹی کے لوگ سری درگے کی طرف گئے اور یہاں گھنے جنگل ہیں جہاں مسلح عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کی اطلاع تھی۔
ملک خوب نواز نے بتایا کہ امن کمیٹی کے لوگوں نے عسکریت پسندوں کے ایک کمانڈر کے والد اور بھتیجے کو ان کے گھر سے اٹھایا اور اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اب انھیں کہا ہے کہ اگر پولیس اہلکار کو کچھ ہوا تو ویسا ہی جواب انھیں دیا جائے گا۔
امن کمیٹی کے لوگوں نے رات 11 بجے سے رات دیر تین بجے تک علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور عسکریت پسندوں کے ان راستوں پر ناکے لگائے جہاں سے وہ اکثر گزرتے ہیں۔ اس امن کمیٹی میں کوئی 3000 افراد شامل ہیں۔
ایسی اطلاعات ہیں اب علاقے میں قبائلی رہنما اور عمائدین طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ کانسٹیبل کو بازیاب کرایا جا سکے۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں سرکاری ملازمین اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ سال 50 کے لگ بھگ سرکاری افراد کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ اس سال اب تک ایک سو سے زیادہ افراد کو اغوا کیا جا چکا ہے جن میں کچھ بازیاب کرائے گئے ہیں اور کچھ اب تک شدت پسندوں کی تحویل میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C