بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
👁️ 349 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب 40 مبینہ دہشت گردوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری یا معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے مجموعی طور پر 15 کروڑ 85 لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔
بنوں پولیس کی جانب سے جاری فہرست میں مطلوب افراد کے نام، تصاویر اور ان کی گرفتاری پر مقرر انعامی رقوم شامل ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مطلوب افراد کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کریں۔
پولیس کے مطابق فہرست میں شامل مبینہ دہشت گرد بم دھماکوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
سب سے زیادہ ایک کروڑ روپے انعام
بنوں پولیس کے مطابق مطلوب افراد میں اختر محمد عرف خلیل کی گرفتاری پر سب سے زیادہ ایک کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح صدر حیات عرف سفیان اور صادق اللہ گربز کی گرفتاری پر 80، 80 لاکھ روپے جبکہ نصیر اللہ عرف گیدڑ کی گرفتاری پر 70 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فہرست میں شامل دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری پر انعامی رقم 5 لاکھ روپے سے لے کر مختلف درجوں میں مقرر کی گئی ہے۔
ڈی پی او بنوں کا بیان
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں کیپٹن (ر) فرقان بلال نے بتایا کہ جاری کردہ فہرست میں شامل 40 مطلوب مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری پر مجموعی طور پر 15 کروڑ 85 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر مطلوب مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعامی رقوم کے تعین کا عمل جاری ہے، جن کی تفصیلات بھی جلد جاری کی جائیں گی۔
معلومات دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھنے کا اعلان
بنوں پولیس نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مطلوب افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔
پولیس کے مطابق درست، قابلِ عمل اور تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے والوں کو مقررہ انعامی رقم بھی ادا کی جائے گی۔
بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع حالیہ برسوں میں عسکریت پسند گروہوں کے حملوں کا سامنا کرتے رہے ہیں، جہاں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے خلاف حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C