بنوں، لکی مروت اور خیبر میں دہشت گردانہ واقعات: پولیس اہلکار اغوا، 10 سالہ بچہ ہلاک
👁️ 251 بار دیکھا گیا
بنوں، لکی مروت اور خیبر میں دہشت گردانہ واقعات: پولیس اہلکار اغوا، 10 سالہ بچہ ہلاک
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں، لکی مروت اور خیبر میں دہشت گردانہ واقعات کے دوران ایک پولیس اہلکار اغوا اور ایک 10 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
بنوں
بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس کانسٹیبل شفیع اللہ خان کو اغوا کر لیا۔ کانسٹیبل شفیع اللہ سپیشل برانچ میں تعینات تھے۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دو ماہ قبل بھی واپڈا (پیسکو) کے پانچ ملازمین اسی انداز میں اغوا کیے گئے تھے، جن کی رہائی کے بدلے شدت پسندوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔
مقامی عوام نے مغوی پولیس اہلکار کی بازیابی تک کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر کے والد اور بھائی کو حراست میں لے لیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس اہلکار محفوظ طریقے سے بازیاب نہیں ہوتا، انہیں رہا نہیں کیا جائے گا۔
لکی مروت
لکی مروت کے علاقے تختی خیل، نظر دین اڈہ میں واقع ٹیلی فون ایکسچینج کو دہشت گردوں نے دھماکے سے تباہ کر دیا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
خیبر
تحصیل جمرود کے علاقے ورمنڈو میلہ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ کھلونہ نما آئی ڈی کی نوعیت کا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C