بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
👁️ 369 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ضلع بونیر کے علاقے طوطالی خدوخیل میں پیش آیا، جہاں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا سب انسپکٹر مسکین زادہ ایک دکان میں موجود تھے۔ اسی دوران مسلح دہشت گرد دکان میں داخل ہوا اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور مبینہ طور پر گزشتہ کئی روز سے پولیس کی نگرانی میں تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے تھے، تاہم وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے بچ نکلا۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے، جبکہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C