بھارت: اتر پردیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف شدید احتجاج
👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت: اتر پردیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف شدید احتجاج
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر شاہ جہان پور میں گزشتہ روز ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ایک مسجد میں گھس کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق شاہ جہان پور کے علاقے چوک کوتوالی میں واقعہ مسجد سید شاہ فخر عالم میاں میں بدھ کی شام افراد لوگوں نے گھس کر قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز کے لیے جب امام صاحب اور دیگر لوگ مسجد پہنچے تو انہوں نے وہاں قرآن پاک کے جلے ہوئے صفحات دیکھے اور اس بارے میں دیگر لوگوں کو اطلاع دی۔
بعد ازاں علاقے میں مسلمانوں نے مسجد کے باہر اکھٹے ہوکر زبردست احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد انہوں نے کئی گھنٹوں تک علاقے میں ٹریفک جام رکھا۔
مظاہرین نے علاقے میں لگی بی جے پی لیڈروں کے ہورڈنگ اتار کر انہیں نذر آتش کیا جب کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر لاٹھی چارج کیا۔
رپورٹ کے مطابق انتظامیہ اور ایس پی سٹی فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورمظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C