بھارت: لال قلعہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، این آئی اے
👁️ 206 بار دیکھا گیا
بھارت: لال قلعہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، این آئی اے
نئی دہلی (ڈیلی اردو) انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔ منگل کی صبح بھی پولیس نے دو درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائی عدالت سے باضابطہ وارنٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔
اس دوران پیر کے روز نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے عامر رشید علی نامی پانپور کے ایک کشمیری نوجوان کو دلی سے گرفتار کرلیا۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ عامر نے مبینہ خودکش بمبار ڈاکٹر عمر نبی کے لئے اپنے نام سے گاڑی خریدی تھی اور عمر نے اسی گاڑی میں بارود بھر کے اسے 10 نومبر کی شام لال قلعہ علاقے میں اُڑا دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عامر نے ڈاکٹر عمر نبی کی تکنیکی مدد بھی کی تھی۔ انھیں منگل کے روز نئی دلی کے پٹیالیہ ہاوس کورٹ کمپلیکس میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے عامر کو 10 روزہ ’انٹروگیشن ریمانڈ‘ پر این آئی اے کی تحویل میں رہنے کا حکم سنایا۔
واضح رہے کہ لال قلعہ کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ اس دھماکے کو ابتدائی طور پر ’خودکش حملہ‘ قرار نہیں دیا گیا تھا، لیکن چند روز بعد جب این آئی اے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کی تھی تو ایجنسی نے اس واقعے کو باقاعدہ ’دہشت گرد واقعہ‘ قرار دے کر کہا تھا کہ ’خودکُش بمبار ڈاکٹر عمر نبی نے ہی بارود سے بھری ہیونڈائی کار کو اُڑایا تھا۔‘
ڈاکٹر عمر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ کے رہنے والے ہیں۔ ان کے والدین سے ڈی این اے نمونے حاصل کرکے این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عمر ہی ’خودکُش بمبار‘ تھے۔
ڈاکٹر عمر کے دو کشمیری ساتھی ڈاکٹر عدیل راتھر اور ڈاکٹر مزمل گنائی کے علاوہ انڈین شہری ڈاکٹر شاہین شاہد انصاری اُن متعدد افراد میں شامل ہیں جنھیں لال قلعہ کار بم دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر شاہین فریدآباد کی الفلاح میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر عمر کے ساتھ پڑھاتی تھیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سبھی ڈاکٹر ہریانہ کے فریدآباد قصبے میں واقع الفلاح میڈیکل یونیورسٹی میں لچکرار تھے۔ لال قلعہ کار بم دھماکے سے کئی روز قبل کشمیر پولیس نے ہریانہ پولیس کے تعاون سے یونیورسٹی میں چھاپہ مارا تھا جس کے دوران سینکڑوں کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔
یہ مواد سرینگر کے نوگام پولیس تھانے میں تھا جہاں وہ سنیچر کی شب اہلکاروں کے معائنہ کے دوران پھٹ گیا تھا۔ اس دھماکے میں ایک درزی اور دو کرائم ٹیم فوٹوگرافرز سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے تھے اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے تھے جبکہ پولیس سٹیشن کی عمارت بھی اس دھماکے میں پوری طرح تباہ ہوگئی تھی۔
اس دوران جموں کشمیر پولیس نے پورے خطے میں دو روزہ ریڈالرٹ جاری کردیا ہے اور ریلوے سٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور بس اڈوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی نفری میں اضافہ کر دیا ہے۔ شاہراہوں پر بھی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C