بھارت میں پاکستان سے سرگرم گینگسٹرز کے خلاف چھاپے
👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت میں پاکستان سے سرگرم گینگسٹرز کے خلاف چھاپے
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی قومی تفتیشی ایجنسی نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں سے بھارت میں سرگرم گینگسٹرز کے خلاف آج چھاپے ماری کی کارروائی شروع کی ہے۔ ایجنسی نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اترپردیش میں ایک ساتھ 60 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی گینگسٹرز کے بین الاقوامی روابط اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات کی جانکاری ملنے کے بعد این آئی اے کو مربوط انداز میں ملک گیر چھاپے ماری کا حکم دیا گیا، جس کے بعد آج پیر کو دہلی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اترپردیش میں تقریباً 60 مقامات پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی کارروائی جاری ہے۔
NIA conducted searches today at 50 locations in Punjab, Haryana, Rajasthan and Delhi/ NCR region in case RC-38/2022/NIA/DLI and case RC-39/2022/NIA/DLI. pic.twitter.com/p3Xux8m2V5
— NIA India (@NIA_India) September 12, 2022
این آئی اے کے مطابق یہ بھارتی گینسگسٹرز قید میں رہنے کے باوجود پاکستان، کینیڈا اور دوبئی کے علاوہ دیگر ملکوں کے اپنے سہولت کاروں کی مدد سے مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔ یہ گینگسٹرز ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث بتائے گئے ہیں۔
این آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے ماری کی کارروائی اس لیے کی جارہی ہے کہ حالیہ دنوں تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ ان میں سے بعض گینگسٹرز کا تعلق دہشت گردوں سے ہے۔
National Investigation Agency (NIA) raids are underway at various places in Delhi-NCR, Haryana and Punjab in connection with suspected terror gangs linked to the killing of Punjabi singer Sidhu Moose Wala
Visuals from Tajpur village in Delhi pic.twitter.com/Rrb6YHIKd0
— ANI (@ANI) September 12, 2022
اہم گینگسٹرز کے گھروں پر چھاپے ماری کیوں؟
جن گینگسٹرز کے گھروں پر آج چھاپے ماری ہو رہی ہے ان میں کینیڈا سے سرگرم گینگسٹر گولڈی برار اور جگّو بھگوان پوریا شامل ہیں۔ یہ دونوں مبینہ طور پر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملو ث ہیں۔ موسے والا کو 29 مئی کو حملہ آوروں نے گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا۔
این آئی اے نے بتایا کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے) کے تحت بعض گینگسٹرز کے خلاف کیس درج کیا تھا جس کے بعد تفتیش شروع کی گئی۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادو نے کہا تھا کہ سدھو موسے والا قتل کیس میں گرفتار گینگسٹرز اور دہشت گرد گروپوں کے درمیان مضبوط گٹھ جوڑ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیمیں اس گٹھ جوڑ کا مبینہ طور پر اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
سدھو موسے والا کے قتل کے فوراً بعد ہی ایک گینگسٹر نیرج بوانا نے گلوکار کے قتل کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔
خالصتانی علیحدگی پسندوں سے روابط کا الزام
این آئی اے کے مطابق نیرج بوانا اور اس کا گروہ مشہور شخصیات کی ٹارگیٹ کلنگ اور سوشل میڈیا پر دہشت پھیلانے میں ملوث ہے۔ اس گروپ کے افراد بھارتی جیلوں میں رہنے کے باوجود وہاں سے اور بیرون ملکوں میں اپنے سہولت کاروں کے ذریعہ مجرمانہ سرگرمیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔
دہلی اسپیشل سیل کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اسے یہ اطلاع ملی تھی کہ متعدد گینگسٹرز پاکستان، کینیڈا اور دوبئی سے آپریٹ کر رہے ہیں۔
ایف آئی آر میں لارینس بشنوئی نامی ایک گینگسٹر کا بھی ذکر ہے جو خالصتانی علیحدگی پسند ہروندر سنگھ ریندا کا قریبی بتایا جاتا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ریندا مبینہ طورپر پاکستان میں مقیم ہے۔ ایف آئی آر میں لکی پٹیال نامی ایک دیگر گینگسٹر کا بھی ذکر ہے جو بھارت میں مبینہ طور پر آرمینیا سے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے،”یہ لوگ ملک سے باہر سے جدید ترین ہتھیار حاصل کر رہے تھے اور ٹارگیٹیڈ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C