بھارت کا پاکستان سے 20 مطلوب افراد کی حوالگی کا مطالبہ
👁️ 126 بار دیکھا گیا
بھارت کا پاکستان سے 20 مطلوب افراد کی حوالگی کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی اور امن کی پالیسی کو بھارتی حکومت نے پاکستان کی کمزوری سمجھتے ہوئے تعلقات کی بحالی کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستان سے 20 مفرور افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے جن میں زیادہ تعداد خالصتان تحریک سے جڑے سکھ رہنماؤں کی ہے۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کو 20 مفرور افراد کی ایک فہرست دی گئی ہے جس میں خالصتان تحریک سے جڑے اہم رہنما شامل ہیں۔
بھارت کی طرف سے فراہم کی گئی لسٹ میں ببر خالصہ کے رہنما ودھاوا سنگھ، خالصتان زندہ باد تحریک کے رہنما سردار رنجیت سنگھ، خالصتان کمانڈو فورس کے رہنما سردارپرم جیت سنگھ پنجوار اور انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کے رہنما لکھبیر سنگھ اور ہیپی سنگھ کے نام شامل ہیں۔
بھارت یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ پاکستان خالصتان تحریک کے سرپرستی کررہا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن افراد کی فہرست پاکستان کودی گئی ہے ان میں سے کوئی بھی سکھ رہنما پاکستان میں موجود نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C