بھارت کو بتا دیا! جنگ شروع کی تو ختم ہم کریں گے: میجر جنرل آصف غفور
👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت کو بتا دیا! جنگ شروع کی تو ختم ہم کریں گے: میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے دس روز میں پاکستان کو ختم کرنے کی بھارتی گیدڑ بھبھکی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے۔
راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ڈیفنس رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں دہشتگردی کے خلاف بقاء کی جنگ لڑی۔ اس جنگ میں ڈیفنس رپورٹرز نے افواج کا بھر پور ساتھ نبھایا۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میڈیا کا افواج پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔ میڈیا نے افواج اور شہداء کے لواحقین کے دل جیتے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فروری 2019ء میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی۔ اس موقع پر بھی افواج پاکستان کی تیاری اور مؤثر جواب نے امن کا راستہ ہموار کیا۔ تینوں سروسز نے دنیا کے سامنے اپنا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بھی اس خطرے کو احسن طریقے سے نمٹایا۔ جنرل قمر باجوہ کی سُپیریئر ملٹری اسٹریٹیجی نے جنوبی ایشیاء کو بہت بڑی تباہی سے بچایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی حکومت اور ملٹری لیڈرشپ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ جو فوج آٹھ ملین کشمیریوں کو 71 سال سے شکست نہیں دے سکی وہ بیس کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو کیسے شکست دے سکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔ مسلط شدہ جنگ کا بھرپور جواب دیں گے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انڈین لیڈرشپ کہتی ہے کہ سات سے دس روز میں پاکستان کو ختم کر دیں گے لیکن وہ یہ مت بھولیں کہ پاکستان اور افواجِ پاکستان ہمیشہ آپ کو سرپرائز کریں گی۔ پہلے بھی کہا تھا جنگ شروع آپ کریں گے، ختم ہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈین سول ملٹری لیڈرشپ کو بھی خطے میں امن کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے۔ بھارتی لیڈر شپ کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کو بند کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔ ساتھ ہی دُنیا کو بھی اس خطرے کا ادراک ہونا چاہیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملٹری ڈپلومیسی نے اقوامِ عالم میں پاکستان کا مقام بلند کرنے کے ساتھ خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو نمایاں کیا۔ آرمی چیف نے مذہبی ہم آہنگی و مدرسہ ریفارمز میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو مضبوط و محفوظ کیا۔ باجوہ ڈاکٹرائن ملکی سلامتی پر کوئی بھی سمجھوتہ کیے بغیر ملک اور خطے میں امن لانا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں بہتری کی طرف جا رہا ہے۔ ہمیں اس مثبت پیشرفت کو برقرار رکھنا ہے اور متحد ہو کر مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ کوئی دنیاوی طاقت ایک متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی۔ افواج اسلحے کے زور پر نہیں، جذبہ ایمانی اور عوام کی حمایت سے لڑتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے آپریشن شیر دل سے ضرب عضب تک کی کامیابیوں کو ردالفساد کے ذریعے مستحکم کیا۔ ردالفساد سب سے مشکل آپریشن اور دائمی امن کیلئے اہم ترین مرحلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی دنیا کی مانی ہوئی انٹیلیجنس ایجنسی ہے۔ آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی نے مل کر بہت سے دہشتگردی کے واقعات کو روکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4647 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C