بھارت کو مؤثر جواب دیدیا، خدشہ ہے پھر حرکت کرے گا: آرمی چیف
👁️ 113 بار دیکھا گیا
بھارت کو مؤثر جواب دیدیا، خدشہ ہے پھر حرکت کرے گا: آرمی چیف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کر کے وزیرِ اعظم کی دعوت کو مثبت لے گا، تاہم خدشہ ہے کہ بھارت پھر کوئی حرکت کر سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارلیمانی رہنماؤں کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہم نے مؤثر جواب دے دیا ہے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ان کیمرہ بریفنگ میں کہا ’توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کر کے وزیرِ اعظم کی دعوت کو مثبت لے گا۔‘
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے زیادہ وقت شرکا کو خود بریف کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں، کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی، 2 بھارتی طیاروں کو ایل او سی عبور کرنے پر مار گرایا۔
ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک بھارتی جہاز پاکستانی حدود جب کہ دوسرا بھارتی حدود میں گرا، بھارت کو وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک بار پھر امن کی دعوت دے دی ہے۔
آرمی چیف نے بریفنگ میں کہا کہ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ معاملات طے پا جائیں، عالمی طاقتوں نے موجودہ حالات پر اظہار تشویش کیا ہے، وہ اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C