بھارتی حکومت نے نئی دہلی کار دھماکے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دے دیا
👁️ 327 بار دیکھا گیا
بھارتی حکومت نے نئی دہلی کار دھماکے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دے دیا
نئی دہلی (ر س ) بھارتی حکومت نے پیر کو دارالحکومت دہلی میں ہونے والے مہلک کار دھماکے کو باضابطہ طور پر ایک "دہشت گردانہ واقعہ" قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے ایک قرارداد منظور کر کے کیا۔ کابینہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک نے قوم مخالف قوتوں کی طرف سے ایک "گھناؤنا دہشت گردانہ واقعہ" دیکھا ہے۔
دھماکہ 10 نومبر کی شام تقریباً چھ بج کر 50 منٹ پر ایک کار میں ہوا، جو میٹرو اسٹیشن کے باہر سگنل پر رکی تھی۔ اس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
حکام نے تاریخی لال قلعہ کو اگلے تین دنوں کے لیے سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے، جبکہ دہلی، کرناٹک، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
فرانزک ٹیمیں، دہلی پولیس اور این آئی اے کے اہلکار موقع پر شواہد جمع کر رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکہ خودکش حملہ تھا یا کسی حادثے کے دوران ہوا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ واقعے کی تمام زاویوں سے جانچ کی جا رہی ہے۔
دھماکے سے ایک روز قبل جموں و کشمیر کی پولیس نے ہریانہ کے فرید آباد میں دو رہائشی عمارتوں سے تقریباً 350 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس اب یہ بھی جانچ رہی ہے کہ آیا دونوں واقعات کا کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
ادھر بھارتی میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دھماکے میں بعض کشمیری عسکریت پسند بھی ملوث ہو سکتے ہیں، تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 403 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4524 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C