بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشت گرد کراچی سے گرفتار
👁️ 38 بار دیکھا گیا
بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشت گرد کراچی سے گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے پیروکار، سہولت کار اور دہشتگردی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے میرا ناکہ شیرشاہ سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے پیروکار، سہولت کار اور دہشتگردی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ دونوں ملزمان کی شناخت ندیم علی عرف روپلو ولد خیر محمد مغیری اور وسیم علی آریجو ولد سکندر علی آریجو کے نام سے ہوئی ہے، اور گرفتاری کے وقت ان کے قبضہ سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ ور ملک دشمن لٹریچر پر مبنی سی ڈی بر آمد ہوئی۔
فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان پڑوسی ملک بھارت کے آشیرباد سے سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کیلئے نئے لوگوں تیار کرنے اور کارروائیوں کی پلاننگ میں ملوث ہیں، ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ کی ٹرین اور گیس پائپ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسرز کی ریکی بھی کرتے رہے ہیں، جب کہ دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26305 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15551 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11838 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9146 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7428 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5191 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C