بھارتی فنڈنگ سے بلوچستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوتے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو
👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارتی فنڈنگ سے بلوچستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوتے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گرد جہاں کوئی کارروائی کرینگے ان کیخلاف وہیں آپریشن ہوگا۔
میر ضیاء لانگو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 8 ایف سی اہلکار اور 7 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، اس حملے کی ذمہ داری براس نامی بلوچ کالعدم تنظیم نے قبول کی، سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کے تعاقب میں ہیں، آج بھی تربت میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
میر ضیاء لانگو نے کہا کہ بلوچستان کا ایک ہی دشمن اور ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار ہے، بھارت سالانہ 5 سو ملین ڈالر بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے خرچ کرتا ہے، اس لیے دہشتگرد دوبارہ منظم ہوتے ہیں، طاقتور دشمن ملک کی کوششوں کے باوجود ہم نے دہشتگردی کو کنٹرول کیا ہے، گزشتہ دو سال میں صوبے میں دہشتگردی میں کمی آئی ہے لیکن ہم دہشتگری سے مکمل پاک قرار نہیں دے سکتے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 7 سو کلو میٹر کی سرحد پڑوسی ممالک سے لگتی ہے اس لیے ایک ساتھ آپریشن نہیں ہوسکتا، دہشت گرد جہاں بھی کوئی کارروائی کرینگے ہم ان کیخلاف وہیں آپریشن کرینگے، مکران ڈویژن میں زیادہ کارروائیاں سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار افغانستان کے ساتھ سرحد پار دہشتگردی پر بات کی لیکن کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C