بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت 10 شہری زخمی ہوگئے،
پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور میجر سمیت 3 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ اور نکیال سیکٹر زمیں بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے ان سیکٹروں میں مارٹر گولے فائر کیے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں بھارتی فوج نے جبڑ، سندھارا، سمبل گلی کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 شہری زخمی ہوگئے۔ جنہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی فوج نے ضلع کوٹلی کے گائوں دبسی میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے ان کو شدید نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کودفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچوں اور عورتوں سمیت 10 شہری زخمی ہوئے جس پر بھارتی ناظم الامور سے احتجاج کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی افواج ایل اوسی پر تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ تناو بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے، بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بھارت امن برقرار رکھے،
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ خیال رہے کہ 8 فروری کو بھی بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4649 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C