بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
👁️ 109 بار دیکھا گیا
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب شہری آبادی پر فائرنگ کردی، دو افراد زخمی ہوگئے، بھارت نے پاک فوج پر ہی شہریوں کو مارنے کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول کی گزشتہ 24 گھنٹے کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے باغسر سیکٹر کی شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فوج نے نیزہ پیر، پانڈو، خنجر منور، پٹل اور باغسر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی لیکن پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔
بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ عظمت بی بی اور 75 سالہ باباجان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے اب باقاعدہ شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاک فوج پر ایل او سی کے اس پار شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،پاک فوج متعدد بار بتا چکی ہے کہ وہ آبادی کو نشانہ نہیں بنا رہی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہم شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارت کو جواب دیتے ہوئے کشمیری بھائیوں کا خیال رکھا جاتا ہے، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت چوکس چوکنا ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C