بہاولپور میں مذہبی انتہا پسند طالبعلم نے پروفیسر خالد حمید کو بے دردی سے قتل کر دیا، ملزم گرفتار
👁️ 206 بار دیکھا گیا
بہاولپور میں مذہبی انتہا پسند طالبعلم نے پروفیسر خالد حمید کو بے دردی سے قتل کر دیا، ملزم گرفتار
بہاولپور (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع بہاولپور میں مذہبی شدت پسند طالب علم نے گولڈ میڈلسٹ پروفیسر کو قتل کر دیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور میں آج صبح شعبہ انگریزی کے سینئر استاد پروفیسر خالد حمید کو ان کے انتہا پسند شاگرد نے چاقو کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اندوہ ناک واقعے کے بعد کالج بند کر دیا گیا۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقتول استاد پروفیسر خالد حمید کے صاحبزادے ولید خان کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور میں تعینات شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کالج کے سیکنڈ پرنسپل خالد حمید آج صبح حسب معمول آٹھ بج کر 40 منٹ پر کالج پہنچے۔ وہ اپنے کمرے کی طرف بڑھ رہے تھے کہ ایک ستون کی آڑ میں چھپا بی ایس انگریزی کا طالب علم خطیب حسین اچانک سامنے آ گیا۔
اس نے اپنے استاد کے سر پر وزنی آہنی تالا مارا۔ اور آنکھوں، چہرے اور سینے پر چھری کے پے در پے وار کر کے انہیں موقع ہی پر قتل کر دیا۔
مذہبی انتہا طالب علم خطیب حسین اس دوران بلند آواز میں کہتا رہا کہ 21 مارچ کو شعبہ انگریزی میں نئے طالب علموں کو دی جانے والی ویلکم پارٹی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ پروفیسر خالد حمید اس پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں۔ پروفیسر کو قتل کر دینا چاہیے
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم سے مختلف سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید افراد کو شامل تفتیش کیا جس سکتا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک، رینجرز اہلکار زخمی
05/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5076 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C