بیرون ملک اثاثے: ایف بی آر نے 1 لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا
👁️ 201 بار دیکھا گیا
بیرون ملک اثاثے: ایف بی آر نے 1 لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت فسکل پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے فسکل پالیسی بورڈ کو سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے کی توثیق اور ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن پلان کے مسودے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، اور بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی 4 ہزار 691 غیر ظاہر شُدہ جائیدادوں کا بھی پتہ چل گیا ہے۔
جہانزیب خان کے مطابق 6 ہزار 451 امیر ترین لوگوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، جب کہ ایف بی آر کے افسران کی دیانتداری اور قابلیت جانچنے کے لئے ایف بی آر میں انٹیگریٹی یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ فسکل پالیسی بورڈ نے فیصلہ کیا کہ اب سہہ ماہی بنیادوں پر اجلاس بلایا جائے گا جب کہ اگلا اجلاس مارچ میں ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C