27/November/2025

تائیوان نے چین کے خدشات کے پیشِ نظر 40 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا

👁️ 237 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
تائیوان نے چین کے خدشات کے پیشِ نظر 40 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا

تائیوان نے چین کے خدشات کے پیشِ نظر 40 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا

تائیوان کے صدر لائے چنگ تے نے بدھ کو کہا کہ وہ 40 ارب ڈالر کا خصوصی دفاعی بجٹ پیش کریں گے، جس میں ’’تائیوان ڈوم‘‘ کے نام سے ایک جدید فضائی دفاعی نظام کی تیاری بھی شامل ہے، جو اعلیٰ سطح کی نگرانی اور روک تھام کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ یہ اقدام اس امریکی دباؤ کے تناظر میں کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ اس جزیرے کو  اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ  کرنے پر زور دے رہی ہے۔ 

 

یہ خصوصی بجٹ 2026 سے 2033 تک آٹھ سال کی مدت میں استعمال کیا جائے گا۔ اس سے پہلے صدر لائے یہ وعدہ کر چکے ہیں کہ دفاعی اخراجات کو تائیوان کی مجموعی قومی پیداوار کے 5 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔

 

تائیوان نے 2026 کے لیے اپنے دفاعی بجٹ کو 3.3 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی ہے، جس کے لیے 949.5 ارب نیو تائیوان ڈالر (31.18 ارب امریکی ڈالر) مختص کیے گئے ہیں۔

 

تائیوان کے وزیر دفاع ویلنگٹن کو نے کہا کہ 40 ارب ڈالر اسخصوصی بجٹ کی بالائی حد ہے، اور یہ رقم درست نشانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کی خریداری پر خرچ ہو گی، جبکہ اس میں امریکا اور تائیوان کے درمیان مشترکہ تیاری اور ضروری آلات و نظام کی خریداری شامل ہو گی۔

 

واشنگٹن نے تائیوان کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C