تاجکستان–افغانستان سرحد پر کشیدگی، چین کی اپنے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت
👁️ 230 بار دیکھا گیا
تاجکستان–افغانستان سرحد پر کشیدگی، چین کی اپنے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت
بیجنگ (ڈیلی اردو ) تاجکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں سنگین سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تاجکستان میں قائم چینی سفارت خانے نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو سرحدی علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق، پیر کے روز جاری کردہ سکیورٹی الرٹ میں چینی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور کسی بھی وقت مزید سکیورٹی واقعات پیش آ سکتے ہیں۔
سفارت خانے کے بیان کے مطابق اتوار کی شام افغانستان کے صوبہ بدخشاں سے تعلق رکھنے والے چار مسلح افغان شہری غیر قانونی طور پر تاجکستان کے جنوبی صوبہ خاتلون میں داخل ہوئے، جنہیں تاجک سرحدی فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔
چینی سفارت خانے نے سرحدی علاقوں میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور وہاں مقیم چینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں، حفاظتی انتظامات مزید مضبوط بنائیں اور جلد از جلد حساس سرحدی علاقوں سے انخلا یقینی بنائیں۔
اس کے علاوہ چینی شہریوں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تاجکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔
یاد رہے کہ 26 نومبر 2025 کو تاجکستان کے صوبہ خاتلون کے سرحدی ضلع شمس الدین شوہین میں ہونے والے ایک مسلح حملے میں تین چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔ اس کے بعد 30 نومبر کو اسی علاقے میں ایک اور حملے میں بھی چینی شہریوں کو جانی نقصان پہنچا تھا، جس کے بعد چینی سفارت خانے نے پہلا سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C