تحریک طالبان پاکستان میں شامل 70 فیصد جنگجو افغان ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
👁️ 476 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان میں شامل 70 فیصد جنگجو افغان ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستان میں دراندازی کرنے والے جنگجوؤں میں 70 فیصد افغان شامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات 10 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل علما کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی، تاہم ان کے خطاب کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور تقریر کے چند کلپس آج ٹی وی چینلز پر نشر کیے گئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بارہا افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے، تاہم کابل ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا افغانستان ہمارے پاکستانی بچوں کا خون نہیں بہا رہا؟ اور یاد دلایا کہ افغان طالبان کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان اور ٹی ٹی پی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کو غیبی مدد حاصل ہوئی، جسے انہوں نے خود محسوس کیا۔
ان کے مطابق 7 مئی کو بھارت کے حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید فوجی تصادم ہوا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، بعد ازاں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دیا کہ کسی اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، اور کسی فرد یا گروہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ریاست کی اجازت کے بغیر جہاد کا فتویٰ دے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں قرآنِ پاک کی متعدد آیات کا حوالہ بھی دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C