ترکی پولیس نے داعش کے امیر ’محمود اوزدان‘ کو گرفتار کر لیا
👁️ 42 بار دیکھا گیا
ترکی پولیس نے داعش کے امیر ’محمود اوزدان‘ کو گرفتار کر لیا
استنبول (ڈیلی اردو/بی بی سی) ترکی کی حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملک میں موجود دولت اسلامیہ (داعش) کے اعلیٰ کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کے مطابق ملزم محمود اوزدان کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں حملے سے متعلق ہدایات موجود ہیں۔
مذکورہ شخص کو ادانا کے صوبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور وزیر داخلہ نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے دوسرے ارکان کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔
دولت اسلامیہ نے 2019 میں ترکی میں اپنی باقاعدہ موجودگی کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے ملک میں ہونے والے کئی حملوں میں ملوث رہی ہے۔
سلیمان سوئلو نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حملے کے لیے عراق اور شام سے مسلسل ہدایات موصول ہوتی رہی ہیں۔
انھوں نے اس گرفتاری کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور پولیس کو مبارک باد دی۔
ملزم کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
وزیر داخلہ کے مطابق محمود اوزدان دولت اسلامیہ کے دس سے بارہ ارکان کے ساتھ مل کر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انھوں نے مشتبہ شخص کو ترکی میں گروپ کا ‘امیر’ قرار دیا ہے۔
روزنامہ صبا کے مطابق ان کے پاس سے برآمد ہونے والی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ وہ متعدد سیاستدانوں کے اغوا کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کی اس کارروائی کے دوران کمپیوٹر، کاغذات، ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق انسداد دہشتگردی کی اس کارروائی میں تین دوسرے مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پس منظر کیا ہے؟
ترک پولیس نے دولت اسلامیہ کے خلاف کئی کارروائیاں کی ہیں۔ جولائی 2017 میں پولیس نے استنبول میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے کئی افراد کو شہر سے گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے بھی دولت اسلامیہ سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص کو استنبول سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخض ہوٹل کے ایک کمرے سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے دور مار کرنے والا ایک ہتھیار بھی ملا تھا۔
دولت اسلامیہ ترکی میں کئی حملوں کی ذمہ داری لی چکی ہے جن میں 2017 میں ایک نائٹ کلب پر ہونے والا حملہ بھی شامل تھا جس میں 39 افراد مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4673 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C