ترکیہ: استنبول کی استقلال سٹریٹ میں دھماکا: 6 افراد ہلاک، 53 سے زائد زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول کی استقلال سٹریٹ میں دھماکا: 6 افراد ہلاک، 53 سے زائد زخمی
انقرہ (ڈیلی اردو/ وی او اے) ترکیہ کے شہر استنبول کی استقلال سٹریٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے ہیں۔
استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ شہر کے معروف سیاحتی مرکز استقلال ایونیو کے قریب ہونے والے دھماکے سے جانی نقصان ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سہ پہر سوا چار بجے کے لگ بھگ استقلال ایونیو پر زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔
حکام نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔
İstiklal Caddesi'nde meydana gelen patlamada ilk belirlemelere göre 4 kişi yaşamını yitirdi, 38 kişi de yaralandı.
Yaralılarımız tedavi altına alınmıştır.
Hayatını kaybedenlere Allah'tan rahmet, yaralılara acil şifalar diliyoruz.
Gelişmeler kamuoyuyla paylaşılacaktır
— Ali Yerlikaya (@AliYerlikaya) November 13, 2022
استقلال ایونیو اور تقسیم اسکوائر استنبول آنے والے سیاحوں کے لیے ایک اہم تفریحی مقام سمجھا جاتا ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں کیفیز، ریستوران اور دکانیں موجود ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک مقام سے شعلے بلند ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد لوگ بھاگ رہے ہیں۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی استنبول بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
istiklal caddesi'ndeki patlama anı pic.twitter.com/3fM5KRQLWW
— fırat (@firatfstk) November 13, 2022
ترکیہ میں 2015 سے 2017 کے دوران کئی دھماکے ہوئے ہیں جس کی ذمے داری دولتِ اسلامیہ (داعش) اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) پر عائد کی جاتی رہی ہے۔ لیکن اس کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہو گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں دہشت گردی کے کسی ممکنہ واقعے کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود استقلال ایونیو اور قرب و جوار میں سیکیورٹی انتظامات پہلے سے ہی سخت تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2991 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C