ترکیہ: پاک افغان جنگ بندی مذاکرات ناکام ہوگئے
👁️ 437 بار دیکھا گیا
ترکیہ: پاک افغان جنگ بندی مذاکرات ناکام ہوگئے
استنبول (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) افغانستان اور پاکستان کے درمیان استنبول میں طویل المدتی جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں۔ یہ بات افغان سرکاری میڈیا اور ایک پاکستانی سکیورٹی ذریعے نے منگل کو بتائی۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان استنبول میں طویل المدتی جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں۔
روئٹرز نے کہا کہ افغانستان کی وزارتِ خارجہ اور پاکستان کی فوج و وزیرِ دفاع کے ترجمانوں نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
خبر رساں ایجنسیوں نے پہلے خبر دی تھی کہ استنبول میں مذاکرات کار اس بات پر غور کر رہے تھے کہ بات چیت کو چوتھے دن تک بڑھایا جائے یا نہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتے کے روز خبردار کیا تھا کہ معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی 'کھلی جنگ‘ کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''ہمارے پاس آپشن ہے، اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو ہماری ان کے ساتھ کھلی جنگ ہے۔‘‘
مذاکرات کے متعلق ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل المدتی جنگ بندی کے لیے استنبول میں ہفتے کے روز دو روزہ مذاکرات شروع ہوئے تھے، جو پیر کو بھی جاری رہے، لیکن فریقین تیسرے دن بھی کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے، کیونکہ دونوں ممالک سرحد پار دہشت گردی پر قابو پانے کے طریقہ کار پر اختلافات ختم کرنے میں ناکام رہے۔
پاکستانی میڈیا نے اسلام آباد میں وفاقی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے کہا کہ افغان طالبان کا وفد پاکستان کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو پوری طرح سے ماننے کے لیے تیار نہیں۔ تاہم مذاکرات میں شامل ایک طالبان مندوب نے اس الزام کی تردید کی کہ وہ مذاکرات میں خلل پیدا کر رہے ہیں۔
پچھلے تین دنوں میں ہونے والے ان مذاکرات کے حوالے سے کسی بھی فریق نے کوئی باضابطہ تفصیلات نہیں بتائیں۔ دونوں ممالک میڈیا کے ساتھ 'ذرائع‘ کے حوالے سے بیانات شیئر کرتے رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری، مختلف واقعات میں 5 اہلکار ہلاک، لکی مروت میں 2 حملہ آور ہلاک
30/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پشاور: سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
30/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ترکیہ کا پاک افغان سرحدی خطے میں داعش خراسان کے مبینہ رکن کے خلاف آپریشن، ترک شہری گرفتار
30/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، قطری وفد اہم پیغام لے کر تہران پہنچ گیا
30/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بھارت: اتراکھنڈ میں مسافر ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام 6 افراد ہلاک
30/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر حادثات کے بعد رک گئے، ایران نے امریکی حمایت سے غیر مجاز راستہ اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا
30/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26412 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15649 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11953 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9315 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7568 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5546 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C