توہین رسالت کیس: پشاور عدالت میں جج کے سامنے احمدی نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
👁️ 265 بار دیکھا گیا
توہین رسالت کیس: پشاور عدالت میں جج کے سامنے احمدی نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں توہین رسالت کے مقدمے میں ایک احمدی نوجوان کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ قاتل کا کہنا تھا کہ اسے رسول اللہ ص نے خواب میں اس قتل کا حُکم دیا تھا۔
فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا، فائرنگ کے موقع پر جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی۔
سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور نے عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایک نوجوان کو سیشن جج شوکت علی کے سامنے قتل کر دیا گیا ہے جبکہ قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی دیکھے گی کہ قتل کرنے والے ملزم پستول کے ساتھ کیسے کمرہ عدالت میں داخل ہوا ہے۔
قتل ہونے والے شخص کا نام طاہر احمد بتایا جاتا ہے اور پشاور کےاچینی بالا علاقے سے ان کا تعلق ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق قتل ہونے والے شخص پر توہین رسالت کا کیس گزشتہ دو سالوں سے چل رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مقتول طاہر نسیم نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر آخری نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس پر ان کے خلاف 2018 میں تعزیراتِ پاکستان کے سیکشن 195 سی کے تحت توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دس امریکی طیارے دفاعی سازو سامان لیکر اسرائیل پہنچ گئے
30/October/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
شام کے شہر السویداء میں مسلح جھڑپیں، شہریوں سمیت متعدد افراد زخمی
30/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک، 11 زخمی
30/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
29/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ، ایک اور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع
29/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کی نئی حکومت سے مذاکرات کی امید
29/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9311 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7564 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5535 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C