تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں شدید سرحدی جھڑپیں؛ ایک تھائی فوجی ہلاک، چار زخمی
👁️ 172 بار دیکھا گیا
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں شدید سرحدی جھڑپیں؛ ایک تھائی فوجی ہلاک، چار زخمی
فنون پین/بینکاک (ڈیلی اردو) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان متنازع سرحدی علاقوں میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، تازہ جھڑپوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ تھائی رائل آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ کمبوڈیا کی جانب سے فائرنگ کے بعد اس نے کمبوڈیا کے اندر ’متعدد فوجی اہداف‘ پر فضائی حملے کیے ہیں۔
تھائی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح کمبوڈیائی فورسز کی سرحد پار فائرنگ سے اس کے فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ کمبوڈیا نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ اصل میں تھائی لینڈ نے کیا اور کمبوڈین فوج نے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی۔ تھائی فوج کا کہنا ہے کہ اسے متنازع سرحد سے 20 کلومیٹر دور کمبوڈیا کے شہر سمراونگ میں T-55 ٹینکوں کی نقل و حرکت کا بھی پتہ چلا ہے۔
تھائی حکام نے مزید الزام لگایا ہے کہ کمبوڈیا صوبہ سی ساکیٹ کے قریب تھائی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون، مشین گنیں اور گرینیڈ استعمال کر رہا ہے جبکہ شمال مشرقی تھائی لینڈ کے سرحدی گاؤں بان کروات کے شہری علاقوں پر BM-21 MLRS راکٹ بھی فائر کیے گئے ہیں۔
کمبوڈیا نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت شروع کرنے والا ملک تھائی لینڈ ہے اور کمبوڈیا نے کوئی جوابی حملہ نہیں کیا۔ جھڑپوں کے بعد تھائی حکام نے سا کیو شہر سمیت سرحدی علاقوں میں شہریوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں، جو کمبوڈیا کی سرحد سے تقریباً 48 کلومیٹر کے فاصلے پر اور بنکاک سے 200 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
اتوار کے روز بھی تھائی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبہ سی سا کیٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 35 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تین سرحدی صوبوں میں بھی انخلا کا فیصلہ کیا گیا۔ جولائی میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد ملائیشیا کی ثالثی سے جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا، جو اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات روکنے کی دھمکی کے بعد ممکن ہوا تھا، اور اسی سلسلے میں اکتوبر میں ایک ڈکلیریشن پر دستخط کیے گئے تھے۔
تاہم گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے جھڑپوں کے بعد یکطرفہ طور پر اس ڈکلیریشن کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد خطے میں دوبارہ بڑے پیمانے پر تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 485 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 346 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 361 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 914 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C